نئی دہلی:بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی)نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ لیاہے۔ ایودھیا اراضی ملکیت معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ اتوار کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے ممتازپی جی کالج میں ہوئی۔بورڈ کیاس میٹنگ میں ایودھیامعاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی عرضی داخل کرنے کافیصلہ لیاگیا۔میٹنگ کے بعد جمعیۃ علماء ہندکے قومی صدر مولاناارشد مدنی نے کہاکہ ہم فیصلے کے خلاف ریویوپٹیشن داخل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ریویوپٹیشن کا حال کیا ہوگا،لیکن پھربھی ہمارایہ حق ہے۔مولانا مدنی نے کہاکہ ہم نہ مسجدکودے سکتے ہیں اورنہ ہی اس کی جگہ کوئی زمین لے سکتے ہیں۔مقدمے میں ہمیں ہماراحق نہیں دیاگیا۔معاملے میں جمعےۃ علماء نظرثانی کی عرضی داخل کرے گی۔
Maulana Arshad Madani, Jamiat Ulema-e-Hind on AIMPLB meeting on Supreme Court’s Ayodhya Verdict: Despite the fact that we already know that our review petition will be dismissed 100%, we must file a review petition. It is our right. pic.twitter.com/VvvnkqEtnX
— ANI UP (@ANINewsUP) November 17, 2019
بہرحال آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی)نے آج بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ لیاہے۔بورڈ کے رکن سیدقاسم رسول الیاس نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویوپٹیشن(نظرثانی) داخل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔