دوسری بار ہریانہ کے وزیراعلیٰ بنے منوہرلا ل کھٹر،دشینت نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا

khattar

نئی دہلی:ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بعد ریاست میں ایک بارپھروزیراعلیٰ کے طورپر منوہرلال کھٹرنے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ان کے ساتھ دشینت چوٹالہ کوبھی ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف دلایا۔یہاں راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے مسٹر کھٹر اور مسٹر چوٹالہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ آج کسی بھی اراکین اسمبلی کو وزارت کے عہدے کا حلف نہیں دلایاگیا۔اب نئی حکومت کی کابینہ کو بعد میں حلف دلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں دیوالی کی دھوم

 

بی جے پی اور جے جے پی اتحاد میں بنی نئی حکومت کے وزیراعلی کے طور پر آج حلف لیا وہ مسلسل دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جگت پرکاش نڈا، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، شرومنی اکالی دل کے سرپرست اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل، بی جے پی کے قومی تنظیم کے وزیر بی ایل سنتوش،، پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ڈاکٹر انیل جین، چنڈی گڑھ کے بی جے پی صدر سنجے ٹنڈن اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر اور ہریانہ حکومت کے سینئر افسر موجود تھے۔

 

 

پڑھیں: صدررام ناتھ کووند نے ملک وقوم کودیوالی کی مبارکباد دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *