منوہرلال کھٹردوسری باربنیں گے ہریانہ کے وزیراعلیٰ،حلف برداری تقریب اتوارکو

Manohar-Lal-Khattar

نئی دہلی:ہریانہ میں نئی سرکارکی حلف برداری تقریب کاانعقاداتوار(27اکتوبر)کوسوادوبجے ہوگا۔وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے صحافیوں کویہ جانکاری دی ہے۔اس سے پہلے ہریانہ میں بی جے پی اورجے جے پی کے لیڈروں نے گورنرسے ملاقات کی۔انہیں آج بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کا متفقہ طورپر لیڈرمنتخب کرلیاگیا۔بتادیں کہ وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر دوسری بارہریانہ کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔بہر کیف منوہرلال کھٹر کل یعنی اتوار کو دوپہردوبجے چنڈی گڑھ واقع راج بھون میں وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔

 

مزید پڑھیں :  شیوسینا نے بڑھائی بی جے پی کی مشکل

Leave a Reply

Your email address will not be published.