ٹی ایم سی کو90فی صدووٹ مل رہے ہیں،لیکن ہمیں جمہوریت کی فکر:ممتابنرجی

mamta

کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا) اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی سیٹ پر ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس کی فتح کا دعویٰ کیاہے۔ جمعرات کوبی جے پی لیڈر شبھندو ادھیکاری کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے والی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ٹی ایم سی کو نندی گرام میں 90 فیصد ووٹ مل رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی پر ایک مضبوط نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے نندی گرام کی فکر نہیں ہے لیکن میں جمہوریت کے بارے میں پریشان ہوں۔ میں ماں، مٹی کے آشیروادسے نندی گرام سے جیت رہی ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال کے جلسے پر سوال اٹھاتے ہوئے سی ایم ممتا بنرجی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے امیدوار کی حمایت کر رہاہے۔وزیراعظم مودی ووٹنگ کے دن کیوں ریلی کرتے ہیں؟ ہم نے ایسا برا انتخاب کبھی نہیں دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.