نئی دہلی:کوروناوائرس اورملک میں نافذلاک ڈاؤن کے بیچ مغربی بنگال سرکارنے بڑافیصلہ لیاہے۔دراصل،مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے یکم جون سے ریاست میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ لوگوں کو اس دوران سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرناضروری ہوگا۔حالانکہ مذہبی مقامات میں کسی بھی طرح کے پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔
सभी पूजा स्थल, मंदिर, मस्जिद, गुरुद्वारा खुलेंगे, लेकिन एक समय पर 10 से अधिक लोगों को अनुमति नहीं दी जाएगी, धार्मिक स्थलों पर कोई सभा नहीं होगी। इसे 1 जून से लागू किया जाएगा :पश्चिम बंगाल CM ममता बनर्जी #CoronavirusLockdown pic.twitter.com/KsMT1gMaDz
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 29, 2020
ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں یکم جون سے مذہبی مقامات کھولے جائیں گے ، لیکن مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یکم جون سے تمام مذہبی مقامات جیسے مندر ، مساجد ، گرودوارے کھولے جائیں گے ، لیکن یہاں 10 سے زیادہ افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔ممتانے کہاکہ اس کیلئے حکومت نے کچھ قوانین بھی طے کئے ہیں ۔ سبھی مذہبی مقامات کو پہلے سینٹائز کیا جائے گا اور ایک مرتبہ میں 10 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکیں گے ۔