سوڈان:فیکٹری میں دھماکہ وآتشزگی،18ہندوستانی سمیت 23لوگوں کی موت

blast-in-sudan

خرطوم:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک فیکٹری میں دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 23 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور130افراد زخمی ہوئے ہیں۔خرطوم میں ٹائلز بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 23 لوگوں کی ہوئی اموات میں 18ہندوستانی شہری شامل ہیں۔سوڈان میں ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ جانکاری دی ہے۔

سوڈان کے اس دردناک حادثے پرہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے افسوس کا اظہارکیاہے۔سوڈان میں چینی مٹی کے کارخانے میں ایک ایل پی جی ٹینکرمیں دھماکہ کی خبرملی۔یہ جان کر دکھ ہوا کہ کچھ ہندوستانی مزدوروں نے اپنی جان گنوائی ہے جبکہ کچھ دیگرلوگ شدیدطورپرزخمی ہوئے ہیں۔سفارتخانہ نے منگل کواپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہاکہ ”ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ہندوستانی مزدوروں سمیت کئی لوگوں کی موت ہوئی اورکئی دیگرافرادزخمی ہوئے ہیں۔اس نے بتایاکہ کارخانے میں پچاس سے زائد ہندوستانی کام کرتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے انڈسٹریل ایریا میں ٹائل بنانے والی کمپنی کے گیس ٹینک میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 130سے زائدزخمی ہوئے، زخمیوں کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مختلف ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *