ہندوستان میں کوروناوائرس تیزی سے پیرپھیلاتاجارہاہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار اب بھی جاری ہے۔بتادیں کہ ملک میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرہے۔اس دوران مہاراشٹرکے محکمہ تعلیم نے بڑافیصلہ کیاہے۔دنیا بھر میں کوروناوائرس بحران اور اس کے چلتے لاک ڈاؤن کے درمیان مہاراشٹر محکمہ تعلیم نے کہا ہے اس تعلیمی سال 2020-21 کے لئے اسکول فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ بچوں کے والدین کو تعلیمی سال 2019-20 کی باقی فیس اور ایک بار میں 2020-21 کے لئے فیس ادا کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جانا چاہئے ۔ فیس بھرنے کے لئے انہیں ماہانہ / سہ ماہی ادائیگی کے اختیارات دیے جانے چاہئے-
There will be no hike in school fee for this academic year 2020-21. Parents should not be forced to pay the remaining fee of academic year 2019-20 & the fee for 2020-21 in one go, they must be given monthly/quarterly payment options: Maharashtra Education Department pic.twitter.com/kp4wVKE44g
— ANI (@ANI) May 9, 2020
بہرکیف کورونابحران اور ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران مہاراشٹر محکمہ تعلیم کافیصلہ کہ اس تعلیمی سال 2020-21 میں اسکول فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔بچوں کے گارجین کےلئے راحت والی خبرہے۔کیوں کہ کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے کاروباربندہیں۔
nice articles