نئی دہلی:مہاراشٹرمیں حکومت سازی کولیکر گھمسان جاری ہے۔شیوسینا نے پیرکو مہاراشٹرمیں سرکاربنانے کولیکردعویٰ پیش کرنے کیلئے اورتین دن کا وقت مانگا،جسے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انکارکردیا۔آدتیہ ٹھاکرے کی قیادت میں شیوسینا کے کئی لیڈرگورنرسے ملنے پہنچے تھے۔پہلے یہ سمجھاجارہاتھا کہ شیوسینا گورنرسے مل کرمہاراشٹرمیں سرکاربنانے کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے،لیکن ایسا نہیں ہوا۔