مہاراشٹرمیں کوروناوائرس کے معاملوں کی رفتارشباب پرہے۔ریاست میں کوروناکے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے۔یہاں اب تک 22 ہزار 171 معاملے سامنے آ چکے ہیں، جس میں 832 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 4ہزار199 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔اتوارکوریاست میں 1ہزار278کوروناکے نئے معاملے سامنے آئے اور53لوگوں کی موت ہوگئی۔مہاراشٹر کے بعد گجرات میں تیزی سیمعاملے بڑھ رہے ہیں۔یہاں اب تک 8 ہزار 194 معاملے سامنے آ چکے ہیں، جس میں 493 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔