اورنگ آبادمیں دردناک حادثہ،مال گاڑی کی زدمیں آنے سے 14مزدوروں کی موت

malgadi
فوٹو:اے این آئی@ٹویٹر

کوروناوائر س اورلاک ڈاؤن کے بیچ مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔یہاں ریل کی پٹری پر تارکین وطن محنت کشوں (مزدوروں)کو ایک مال گاڑی نے روند دیا۔واقعہ ممبئی سے 360 کلومیٹر دور اورنگ آباد ضلع واقع کرماڈ کاہے۔ جس میں 14 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی دیگر مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔یہ حادثہ اورنگ آباد-جالنہ ریلوے لائن پر جمعہ کی صبح 6.30 بجے کے قریب ہوا ہے۔


یہ تماممحنت کش مزدور اپنے گھر چھتیس گڑھ پیدل جا رہے تھے، جس دوران یہ حادثہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق،تمام مزدور پٹری کے سہارے جالنہ سے بھساول کی جانب پیدل اپنے گھر (مدھیہ پردیش) واپس آ رہے تھے۔تھکاوٹ کی وجہ سے تمام مزدور پٹری پر ہی لیٹ گئے۔صبح ایک ٹرین وہاں سے گزری۔مزدوروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا اور تمام ٹرین کی زد میں آ گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ او ریلوے کے افسران موقع پر پہنچے ہیں۔

جنوبی سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں کرماڈ کے قریب ایک حادثہ ہوا ہے جہاں مال گاڑی کا ایک خالی ڈبہ کچھ لوگوں کے اوپر چل گیا ہے۔ آر پی ایف اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔ریلوے کے حکام نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *