مدھیہ پردیش: بس اور ٹرک میں شدید ٹکر، 8 مزدوروں کی موت

MP-road-accident
فوٹوٹویٹ@اے این آئی

کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ مزدوروں کے ساتھ سڑک حادثے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ملک کی کئی ریاستوں سے سڑک حادثہ کی خبرآرہی ہے۔تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے گناضلع میں دردناک سڑک حادثہ ہواہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، مدھیہ پردیش کے گنا میں اپنے گھر جا رہے 8 تارکین وطن مزدور سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے اور کئی درجن افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔یہ مزدور مہاراشٹر سے اترپردیش جا رہے تھے۔تبھی ہائی وے میں ایک ٹرک اور بس میں ٹکر ہو گئی۔حادثے میں 8 مزدوروں کی جان چلی گئی۔اس حادثے میں بس میں سوار درجنوں افراد دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، یہ حادثہ گنا کے کینٹ تھانہ علاقے کے پاس دیررات ہوا۔محنت کشوں سے بھرے ٹرک اوربس کی ٹکر کے بعد چیخ پکارمچ گئی۔بس اورٹرک میں شدیدٹکر ہوئی کہ موقع پرہی 8مزدوروں کی موت ہوگئی اور50سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *