مدھیہ پردیش میں بڑا سڑک حادثہ، ٹرک پلٹنے سے 5مزدوروں کی موت

narsinghpur-accident
photo tweeted by@ANI

لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی گھرواپسی اور راستے میں حادثے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔دو دن بعد ہی مزدوروں کے ساتھ ایک اور حادثہ سامنے آیا ہے۔مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں 5 مزدوروں کی جان چلی گئی۔ نرسنگھ پور ضلع کے مہنوانی تھانے کے پاٹھا گاؤں کے آس پاس آم سے بھرا ٹرک بے قابوہوکر پلٹ گیا۔اس ٹرک میں 18 مزدور سوار تھے،جوکہ حیدرآباد سے اترپردیش ایٹہ اور جھانسی جا رہے تھے۔5 مزدوروں کی موت ٹرک میں دب کر ہو گئی۔جبکہ 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، وہیں 13 زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔
جب یہ حادثہ ہوا اس وقت ٹرک میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 18 افراد سوار تھے۔یہ لوگ حیدرآباد سے اترپردیش جا رہے تھے۔راستے میں پاٹھا گاؤں پہنچتے ہی ٹرک پلٹ گیا۔اس حادثے میں موقع پر ہی 5 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ہفتہ- اتوار رکے درمیانی شب کا ہے۔بتایاجارہاہے کہ سبھی مزدورحیدرآباد سے آم کے ٹرک میں چھپ کراترپردیش کے جھانسی جارہے تھے۔

نرسنگھ پور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک سکسینہ نے بتایاکہ آم سے لدے ٹرک میں دو ڈرائیور اور ایک کنڈکٹر سمیت 18 افراد سوار ہوکر جا رہے تھے۔پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک کے اچانک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ضلع مجسٹریٹ دیپک سکسینہ نے بتایا کہ مزدور حیدرآباد سے یوپی کے آگرہ جا رہے تھے۔

وہیں، سول سرجن ڈاکٹر انیتا اگروال نے بتایا کہ زخمیوں میں دو لوگوں کو جبل پور ریفرر کیا گیا ہے۔ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ اور دوسرے کو فریکچر ہے۔اس کے علاوہ دو دیگر کی حالت نازک ہے۔زخمی مزدوروں میں سے ایک کو کچھ دن سے سردی کھانسی تھی، جس کی وجہ سے مرنے والوں سمیت سب کے کورونا سیمپل لے کر جانچ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔
بتا دیں کہ گزشتہ دنوں یعنی جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ریل کی پٹریوں پر سو رہے 16 تارکین وطن محنت کشوں کی ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی۔ اورنگ آباد میں بدناپر-کرماڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس سے جب ایک مال گاڑی گزر رہی تھی، تب اس نے 16 سے زیادہ مزدوروں کو کچل دیا، جبکہ کچھ دیگر مزدور زخمی بھی ہوئے تھے۔
بہرکیف مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں آج دیرشب آم سے بھراٹرک پلٹنے سے پانچ مزدوروں کی موت ہوگئی،جبکہ 13مزدورشدیدطورپرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں کیاجارہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *