ملک کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔حالانکہ لاک ڈاؤن پرعمل کروانے والے پولس اہلکاروں پرحملے کے معاملے آئے دن سامنے آرہے ہیں۔تازہ معاملہ پنجاب میں پولس پرحملہ کا سامنے آیاہے۔پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں اتوارکولوگوں کے گروپ نے پولس پرحملہ کردیاہے۔اس حملہ میں ایک پولس اہلکارکاہاتھ بھی کاٹ ڈالاہے جبکہ دیگرپولس اہلکاروں کوزخمی کردیا۔
یہ واقعہ صبح بجے کا بتایارہاہے۔اس حملے میں کئی پولس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔نہنگوں (روایتی ہتھیاررکھنے والے اورنیلی لمبی قمیص پہننے والے سکھ) نے منڈی بورڈ کے ایک افسرکوبھی زخمی کیاہے۔ملی جانکاری کے مطابق، نہنگ سکھوں نے پولس پرتلوارسے حملہ بولا۔انہوں نے ایک اے آئی ایس کاہاتھ کلائی سے کاٹ دیا۔اے ایس آئی کوپی جی آئی چنڈی گڑھ ریفرکیاگیاہے۔وہاں ان کی سرجری کی جارہی ہے۔دیگرزخمیوں کومقامی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولس نے اب سات نہنگوں کوگرفتارکیاہے۔
In an unfortunate incident today morning, a group of Nihangs injured a few Police officers and a Mandi Board official at Sabzi Mandi, Patiala. ASI Harjeet Singh whose hand got cut-off has reached PGI Chandigarh.
— DGP Punjab Police (@DGPPunjabPolice) April 12, 2020
پنجاب کے ڈی جی پی دناکرگپتانے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ”آج صبح ایک بدقسمتی واقعہ میں نہنگوں کے ایک گروپ نے پٹیاکہ کی سبزی منڈی میں کچھ پولس اہلکاروں اورمنڈی بورڈ کے ایک افسرکوزخمی کردیا۔ہرجیت سنگھ، اے آئی ایس جن کا ہاتھ کاٹ دیا، وہ پی جی آئی چنڈی گڑھ پہنچ گئے ہیں۔میں نے پی جی آئی کے ڈائریکٹرسے بات کی ہے جنہوں نے سرجری کیلئے پی جی آئی کے خصوصی پلاسٹک سرجن کومقررکیاہے۔سرجری ابھی شروع ہوئی ہے۔نہنگ گروپ کوگرفتارکیاجائے گا اورآگے کی کارروائی جلد کی جائے گی“۔