کوروناکاقہر:بڑھا یاجا سکتا ہے لاک ڈاؤن!

lockdownd-india

ملک میں کوروناکے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔کوروناوائرس بحران کے بیچ ملک میں نافذلاک ڈاؤن کولیکرپیروزیراعظم نریندرمودی اورسبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔لاک ڈاؤ ن کی مدت 17مئی کوختم ہورہی ہے۔وہیں ملک میں کوروناکے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔ایسے میں ہرکسی کے من سوال تھاکہ کیالاک ڈاؤن کوبڑھایاجاسکتاہے۔وزرائے اعلیٰ اورپی ایم مودی کے ساتھ ہوئی میٹنگ سے اشارے مل رہے ہیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن بڑھایاجاسکتاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کورونا بحران کے درمیان ملک میں 17 مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن بڑھا جا سکتا ہے۔وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں لاک ڈاؤن کیلئے آگے کی کیاحکمت عملی ہو گی اس کے لئے وزیر اعظم نے تمام ریاستوں سے 15 مئی تک تجویز مانگے ہیں۔پی ایم مودی کے ساتھ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے اجلاس کے دوران، زیادہ تر ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران ریاستوں نے کہا کہ ریڈ زون کو ضلع سطح پر رکھنے کے بجائے کنٹینمینٹ زون میں رکھا جائے اور ضلع کے باقی حصوں میں سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

 

پڑھیں: نتیش کمارلاک ڈاؤن بڑھانے کے حق میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *