لاک ڈاؤن 4میں کرناٹک میں ہوں گی یہ رعایتیں

karnataka

لاک ڈاؤن 4میں کرناٹک کے لوگوں کوکچھ رعایت ملنے جارہی ہے۔بتادیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں نافذلاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کی مدت 17 مئی کو ختم ہو رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے چوتھے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایم مودنے منگل کواپنے خطاب میں کہاکہ لاک ڈاؤن کا چوتھامرحلہنئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔حالانکہ کرناٹک کے لوگوں کو لاک ڈاؤن -4 کے دوران ایک بڑی رعایت مل رہی ہے۔17 مئی کے بعد سے ریاست میں جم اور گولف کورس کھل جائیں گے۔’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق،کرناٹک حکومت کے وزیر سیٹی روی نے کہا کہ 17 مئی کے بعد پوری ریاست میں جم اور گولف کورس کھول دئے جائیں گے۔تاہم، اس دوران لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرناضروری ہوگا۔

 

ملک میں کوروناکاقہرجاری،جانیں،کس ریاست میں اب تک کتنی اموات ہوئیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *