نئی دہلی:ملک میں جان لیواوائرس ”کوروناوائرس“ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں کوروناکاقہرلگاتاربڑھتاجارہاہے۔کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔ آج سے ملک لاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ شروع ہوگیاہے۔4مئی یعنی آج سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کا آغازہورہاہے۔اس لاک ڈاؤن کی مدد 17مئی 2020تک ہے۔ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔وہیں ۔ کورونا وائر س نے ملک میں 1ہزار373لوگوں کی جان لے لی ہے۔