علی گڑھ(آئی این ایس انڈیا):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہئ امراض خواتین و زچگی نے موبائل/ وہاٹس ایپ کے توسط سے ای کنسلٹیشن سہولت کی شروعات کی ہے۔ شعبہ کی سربراہ پروفیسر تمکین خاں نے بتایا کہ طبی مشورہ کے لیے خواتین، موبائل نمبر 7895660175 پر وہاٹس ایپ کے ذریعہ دفتری ایّام میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اپنامیسیج ارسال کرسکتی ہیں۔ انھوں نے بتایاہے کہ شعبہ کی جانب سے مریضوں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر9887430520 صبح آٹھ بجے سے شب میں آٹھ بجے تک پہلے سے چل رہا ہے۔