لاک ڈان- 3 کاآخری دن، آج شام تک آ سکتی ہیں لاک ڈاؤن-4کاگائڈلائنس

lockdown

نئی دہلی: کورونا وائرس کے پھیلنے سے روک تھام کے لئے تین مراحل میں نافذ 54 دنوں کا لاک ڈاؤن آج ختم ہونے جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہو جائے گا اور اس کے لئے مرکزی حکومت آج گائڈلائنس جاری کرے گی۔ پی ایم مودی نے پچھلی بار ملک کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن -4 کا اعلان کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن -4 نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔
لاک ڈاؤن 4.0 پر آج شام 4 بجے تک گاڈلاس آ سکتی ہیں. ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن 4.0 میں اسکولوں اور ریستوران کو چھوڑ کر زیادہ تر چیزوں میں چھوٹ مل سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کے تمام دفتر مکمل طور کھولے جا سکتے ہیں۔بتا دیں کہ پی ایم مودی نے 24 مارچ کو پہلی بار 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسے تین مئی تک اور پھر 17 مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *