کلدیپ نیر کی آخری رسومات ادا

kuldeep

نئی دہلی:ہندوستان کے کہنہ مشق صحافی کا کل رات یہاں انتقال ہوگیا اور آج لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔وہ 95 برس کے تھے۔ ان کے خاندان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔
وہ یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے چیف اڈیٹر اور جنرل منیجر بھی تھے۔ بدھ کی آدھی رات کو ان کا یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور اسپتال میں بھرتی تھے۔
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، سابق نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت مختلف سیای پارٹیوں کے لیڈران اور ملک کی مشہور صحافیوں نے مسٹر نیر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو ہندوستانی صحافت کے لئے غیر معمولی نقصان قرار دیا ہے۔
مسٹر نیر کے انتقال کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں ان کے دوست، حامیوں اور صحافی برادری ان کے گھر پر اکٹھے ہونے لگے۔ ان کی جسد خاکی دوپہر بعد تقریبا ایک بجے لودھی روڈ میں واقع شمشان گھاٹ لے جائی گی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
اس موقع پر سابق نائب صدر ڈاکٹر حامد انصاری، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، مرکزی وزیر ہرشن وردھن، دلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا، کانگریس کے خزانجی احمد پٹیل، سابق مرکزی وزیر شرد یادو، سابق مرکزی وزیر اور مشہور صحافی ارون شوری، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ، سینئر صحافی رجت شرما، پنجاب کیسری کے چیف اڈیٹر اور ممبر پارلیمنٹ اشونی چوپڑا اور مشہور صحافی آلوک مہتہ سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیات اور مسٹر نیر کے خاندان والے موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.