اویسی کے مسجد مانگنے پر اداکارہ کوئنا متراکا ٹویٹ، کہا-مجھے ہمارے 40ہزارمندرواپس چاہئے

Koena-Mitra-Owaisi

نئی دہلی:ٹیلی ویژن کی مشہورریئلٹی شو”بگ باس“سیزن13سے باہرہونے کے بعد کوئنا متراسرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے بگ باس میں اپنی زندگی اورفلم انڈسٹری کولیکربھی کئی خلاصے کئے۔گذشتہ ’می ٹو‘مہم پراپنا اظہارخیال کرتے ہوئے اداکارہ تنوشری دتہ کی تنقیدکی تھی۔اب اداکارہ کوئنا مترا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم)کے قومی صدرورکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی تنقیدکی ہے۔

دراصل بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسد الدین اویسی نے ایک ٹویٹ کیاتھا۔انہوں نے ایک آرٹیکل لنک شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ”مجھے میری مسجدواپس چاہئے“۔


رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے اس ٹویٹ پربگ باس سے باہرہوئی کوئنا مترانے تنقیدکی ہے۔انہوں نے اس کوٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ”مجھے ہمارے 40ہزارمندرواپس چاہئے“۔انہوں نے آگے ہیش ٹیگ ایڈیٹ اویسی بھی لکھا یعنی بیوقوف اویسی۔


بتادیں کہ مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اویسی نے کہاتھاکہ ان کی پارٹی ایودھیامعاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک مسجدکی تعمیرکے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑزمین کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہ لڑائی قانونی حقوق اوربابرمسجدکیلئے تھی۔بہرکیف اویسی نے ایک آرٹیکل کوشیئرکرتے ہوئے ٹویٹ کیاتھا کہ مجھے میری مسجدواپس چاہئے۔کوئنا مترا نے اسے ری ٹویٹ کرتے کہاکہ مجھے ہمارے چالیس ہزارمندرواپس چاہئے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *