ملک میں کوروناکاقہرجاری، جانیں! مریضوں اورمہلوکین کی تعداد

corona

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9851 معاملے سامنے آئے ہیں اور 273 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 226770 اور مرنے والوں کی تعداد 6348 ہوگئی۔امریکہ، برازیل، روس، برطانیہ، اسپین اور اٹلی کے بعد ہندوستان اب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 110960 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں اور 109461 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔اب تک 48.27 فیصد مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔جمعرات کی صبح سے اب تک 273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 123 مہاراشٹرا سے ہیں۔

دہلی میں 44، گجرات میں 33، اترپردیش میں 16، تمل ناڈو میں 12، مغربی بنگال میں 10، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں چھ، کرناٹک، بہار اور راجستھان میں چار، آندھرا پردیش اور کیرل میں تین تین۔ اتراکھنڈ میں دو اور جموں و کشمیر، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔اب تک ملک میں اس خطرناک وائرس کی وجہ سے 6348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں، گجرات میں 1155، دہلی میں 650، مدھیہ پردیش میں 377، مغربی بنگال میں 355، اترپردیش میں 245، راجستھان میں 213، تلنگانہ میں 105، آندھرا پردیش میں 71 لوگوں کی مت ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر میں 35 افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ بہار میں 29، ہریانہ میں 24، کیرالا میں 14، اتراکھنڈ میں 10، اڑیشہ میں سات، جھارکھنڈ میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہماچل پردیش اور چندی گڑھ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ آسام میں چار اور چھتیس گڑھ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ میگھالیہ اور لداخ میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی۔وزارت مطابق ہلاک ہونے والوں میں 70 فیصد ایسے افراد تھے جو پہلے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

وزارت صحت کے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 77793 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 27256، دہلی میں 25004، گجرات میں 18584، راجستھان میں 9862، اتر پردیش میں 9237 اور مدھیہ پردیش میں 8762 مریض سامنے آئے ہیں۔مغربی بنگال میں متاثرہ افراد کی تعداد 6876 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد بہار میں 4493، کرناٹک میں 4320 اور آندھرا پردیش میں 4223 ہیں۔ہریانہ میں 3281، تلنگانہ میں 3147، جموں و کشمیر میں 3142 اور اڑیشہ میں 2478 افراد متاثر ہیں۔پنجاب میں 2415 افراد، آسام میں 1988، کیرالہ میں 1588، اتراکھنڈ میں 1153 افراد متاثر ہیں۔جھارکھنڈ میں 793، چھتیس گڑھ میں 756، تریپورہ میں 644، ہماچل پردیش میں 383، چندی گڑھ میں 301، منی پور میں 124، گوا میں 166 اور لداخ میں 90 معاملے ہیں۔پڈوچیری میں 82، ناگالینڈ میں 80، اروناچل پردیش میں 42، انڈمان نیکوبر جزائر میں اور میگھالیہ میں 33-33 معاملے ہیں۔ میزورم میں 17، دادر نگر نگر حویلی میں 120 اور سکم میں دو مریض ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *