نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی فسادات کی سازش کاالزام لگاکرایک کمیونٹی کے لوگوں کومسلسل گرفتارکیاجارہاہے۔جس پرخودعدالت نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔سی اے اے،این آرسی اوراین پی آرمخالف تحریک چلانے والے خاص طورپرنشانے پرہیں اوران کودہلی تشددسے جوڑکرکارروائی کی جارہی ہے۔جب کہ کپل مشرا،انوراگ شرماجن کے بیانات کے بعدیہ تشددہواتھا،ان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔اب ایس آئی ٹی نے خالد سیفی کو گرفتار کیا ہے۔ خالد سیفی کو چاند باغ میں تشددکی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔ چاند باغ تشدد میں عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے طاہر حسین کے خلاف چارج شیٹ دائرکی گئی ہے۔ دہلی کے ہنگاموں سے پہلے، عمر خالد اور طاہر حسین کی شاہین باغ میں سیفی کے ذریعہ ایک ملاقات ہوئی۔ شاہین باغ میں 8 جنوری کو ہونے والی اس میٹنگ میں عمر خالد، طاہر حسین اور خالد سیفی موجودتھے۔جب کہ کپل مشراکی دھمکی دینے والی ویڈیوموجودہے۔لیکن ان کے خلاف نہ کجریوال حکومت اب تک کچھ کرسکی ہے اورنہ تفتیشی ایجنسیاں کارروائی کرسکی ہیں۔