بھائی دوج پر کیجریوال سرکارکا خواتین کوبڑاتحفہ،آج سے ڈی ٹی سی اورکلسٹربسوں میں مفت سفر

DTC

نئی دہلی:بھائی دوج پردہلی کی خواتین کو کیجریوال سرکار نے بڑاتحفہ دیاہے۔ دہلی حکومت نے خواتین کو بھائی دوج کے موقع پر منگل (آج)سے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں ’مفت سفر‘ کا تحفہ دیا ہے اور یہ اسکیم آئندہ برس مارچ تک عمل میں رہے گی۔بہرکیف آج سے دہلی کی ڈی ٹی سی اورکلسٹر بسوں میں خواتین مفت سفرکرسکیں گی۔اسے لیکر ریاستی سرکار نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ روز اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 29 اکتوبر یعنی بھائی دوج سے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں خواتین مفت سفر کر سکیں گی۔بتادیں کہ دہلی سرکار نے دہلی میٹرو اوربسوں میں خواتین کیلئے مفت سفرکی تجویز دی تھی۔فی الحال میٹرو میں خواتین کیلئے مفت سفراسکیم کی شروعات نہیں ہے،لیکن بسوں میں منگل یعنی آج سے اسکیم کی شروعات ہوگئی ہے۔ساتھ ہی خواتین کیتحفظ کے لئے بسوں میں 13 ہزار مارشل بھی تعینات رہیں گے۔واضح ہوکہ دہلی میں تقریباً 3500ڈی ٹی سی اور1500کلسٹربسیں ہیں۔ڈی ٹی سی میں روزانہ 31لاکھ اورکلسٹر میں 12لاکھ مسافرسفرکرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیںیوروپی پارلیمنٹ کے اراکین نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *