دہلی میں 18سال سے زیادہ عمروالوں کولگے گی مفت کوروناویکسین

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔ دہلی میں روزانہ 20ہزارسے زیادہ کورونامتاثر ہورہے ہیں، وہیں سیکڑوں لوگ ہردن دم توڑرہے ہیں۔ اس درمیان دہلی سرکار نے بڑا فیصلہ لیاہے۔ کوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے کیجریوال سرکار نے 18سال سے زیادہ عمر والوں کومفت میں کوروناویکسین لگانے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے آج(پیر)یہ اعلان کیاہے۔

بتادیں کہ ملک بھر میں یکم سے 18سال سے اوپرعمروالوں کوکورووناویکسین لگائی جائے گی۔پیرکو پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے کہاکہ ملک بھر میں کورونا کا زبردست قہر چھایا ہواہے۔ کوروناکے خاتمہ کا ایک ہی حل ہے اوروہ ہے ویکسین۔دہلی سرکار نے فیصلہ لیاہے کہ 18سال سے اوپرعمر کو مفت میں کوروناویکسین دی جائے گی۔اس کا پورا پلان تیارہورہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.