ملک میں اذان پرہمیشہ سیاست ہوتی رہی ہے۔اتنا ہی نہیں کچھ لوگ تواذان پرپابندی لگانے تک مطالبہ کرچکے ہیں۔کچھ لوگ کہتے ہیں ہمیں اذان سے نیندمیں خلل پڑتی ہے۔ویسے اذان پریہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ابھی حال میں اذان پردہلی میں بھی نیامعاملہ سامنے آیاکہ لاک ڈاؤن کے دوران اذان پڑھنامنع ہے۔بہرکیف اس بیچ اذان پرایک ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی وائرل ہورہاہے، جسے ہرکوئی پسندکررہے ہیں اورتعریف بھی کررہے ہیں۔
دراصل، اذان پرٹیلی ویژن (ٹی وی)اداکار کرنویوبوہرا (karanvir bohra)نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ایک ویڈویوشیئرکیاہے اوریہ ویڈیولوگ کافی پسند کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں کرنویربوہرا بچے سے اذان کے بارے میں پوچھتے نظرآرہے ہیں۔
ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے کرنویربوہرا نے بتایاکہ ان کی بیٹیوں نے جب پہلی باراذان سنی تھی تو اس کے بارے میں پوچھاتھا۔اس کے بعد انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کوبتایاتھاکہ اسے اذان کہتے ہیں اوریہ ایک طرح سے عبادت ہے،جسے دن میں پانچ بارکیاجاتاہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی دونوں بیٹوں کوسب کورمضان کی مبارکباد دینے کیلئے کہا۔
We hear the #azaan everyday from my building, when my children heard it the first time they asked us what is it? We said it’s called “azaan” and told the 5 time significance of it….
Let’s is all pray for the well-being of the world.#ramzanmubarak🌙 #Ramzan pic.twitter.com/y5heA9iKMr— Karanvir Bohra (@KVBohra) April 25, 2020
بتادیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہورگلوکارسونونگم نے تین سال پہلے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ کے ذریعہ اذان پرایک بیان دیاتھا۔سونونے ٹویٹرپر اذان سے نیندٹوٹنے کی بات کہتے ہوئے مذہبی مقامات میں لاؤڈاسپیکروں کے استعمال کوغنڈہ گردی بتایاتھا۔انہو ں نے ٹویٹ میں لکھاتھا”ایشورسب کا بھلاکرے۔ میں مسلم نہیں ہوں اورمجھے اذان کے چلتے اٹھنا پڑتاہے۔“وغیرہ۔بہرکیف آج اس انڈسٹری سے اذان پرایک ایساویڈیووائرل ہورہاہے، جس کی ہرکوئی تعریف کررہاہے۔