معروف سینئرصحافی کلدیپ نیرکا انتقال

kuldip
سینئر صحافی کلدیپ نیرکا بدھ کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ 95 سال کے تھے۔انہیں خراب صحت کی شکایت کے بعددہلی کے اپولواسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں انہو ں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کو دوپہر ایک بجے لودھی گارڈن واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔مسٹر نیئر گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور اسپتال میں داخل تھے۔ ان کا کل تقریباً ساڑھے بارہ بجے انتقال ہوگیا۔
۔کلدیپ نیئرکی پیدائش 14 اگست 1923 میں پنجاب کے سیالکوٹ (اب پاکستان) میں ہوئی تھی۔کلدیپ نیرنے لا کی ڈگری لاہورمیں لی تھی اوریو اے سی اے سے صحافت کی ڈگری لی تھی۔ انہوں نے فلسفہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک معروف صحافی، کالم نویس اور انسانی حقوق کے علم بردار تھے۔ وہ برطانیہ میں ہندستان کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں 1997 میں راجیہ سبھا کا ممبر بھی بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.