نئی دہلی:جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو)میں ہاسٹل فیس اضافہ کولیکرطلباکے مظاہرہ کے سلسلے میں دہلی پولس نے منگل کودوایف آئی آر درج کی ہیں۔دہلی پولس کے ایک سینئرافسر نے بتایاکہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر کشن گڑھ پولس تھانے میں درج کی گئی ہے جبکہ ایک اورایف آئی آر لودھی کالونی پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔