جے این یو:اضافی فیس کے خلاف طلباکا احتجاجی مظاہرہ

JNU

نئی دہلی:دہلی کے جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو)کے طلبانے پیرکواضافی فیس کولیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جے این یومیں پیرکی صبح ہنگامہ شروع ہوا اوربوال تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہاسٹل کی اضافی فیس اورہاسٹل ٹائمنگ ہٹانے کی مانگ کولیکرطلباکافی دنوں سے اسے نافذنہ کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔پیرکی صبح یونیورسٹی میں ہزاروں طلبا سڑکوں پرآکرمظاہرہ کرنے لگے۔
یونیورسٹی کے باہراحتجاج کررہے طلباء کوپولیس نے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا تھا۔ پیرکی صبح جے این یومیں جلسہ تقسیم اسناد کی تیاری چل رہی تھی۔ تقریباً 10 بجے نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈوبھی اس میں شامل ہونے کے لئے پہنچ چکے تھے، جیسے ہی نائب صدرجمہوریہ ہال میں داخل ہوئے، ویسے ہی باہرطلباء نے نعرے بازی شروع کردی۔مظاہرہ کے دوران طلبا ورپولس کے بیچ جھڑپ بھی ہوئی۔جے این یوکے طلبا نے ہاسٹل کی نئی گائڈلالن کوواپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔طلباکا الزام ہے کہ اس نئی گائڈلائن میں ہاسٹل کی فیس میں کئی گنا تک اضافہ کردیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *