نئی دہلی:جواہرلال نہرو(جے این یو) میں طلباکی پرزورمخالفت کے بعد جے این یومیں ہاسٹل فیس اضافی میں کٹوتی گئی۔طلباکے مظاہرہ ومخالفت کے بعد جے این یو انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاہے۔بتادیں کہ اضافی فیس کے خلاف جے این یو کے طلبا قریب دوہفتے سے مظاہرہ کررہے تھے۔طلباکے احتجاجی مظاہرہ کے بعد جے این یو انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاہے۔جے این یو ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیس میں جزوی طورپرکمی گئی ہے۔حالانکہ یہ کمی صرف اقتصادی طورپرکمزورطبقے(ای ڈبلیوایس) کے طلباکیلئے ہی ہے۔ان طلباکے لئے جے این یو نے ہاسٹل فیس میں تخفیف کی ہے۔
ایجوکیشن سکریٹری آر سبرامنین نے بدھ کوٹویٹ کرکے بتایاکہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ہاسٹل فیصل میں اضافہ اوردیگرضابطے سے جڑے فیصلے کوواپس لیاہے۔انہوں نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ مظاہرہ ختم کرکے کلاس کا رخ کریں۔
#JNU Executive Committee announces major roll-back in the hostel fee and other stipulations. Also proposes a scheme for economic assistance to the EWS students. Time to get back to classes. @HRDMinistry
— R. Subrahmanyam (@subrahyd) November 13, 2019
بہرحال جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو)کے طلباکے مظاہرہ نے سرکارکوجھکنے پرمجبورکردیا۔جس کے بعدجے این یوانتظامیہ نے جزوی طورپرفیس میں کمی کا فیصلہ لیاہے۔حالانکہ جے این یوطلبا نے اس تخفیف کوناکافی قراردیاہے اوراحتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ لیاہے۔طلباکا الزام ہے کہ ہاسٹل فیس کے علاوہ یوٹیلٹی چاجر اورمیس سیکورٹی فیس ابھی بھی کئی گنا بڑھادی گئی ہے۔بہرکیف جے این یو انتظامیہ نے طلباکے احتجاجی مظاہرہ کے بعد اضافی فیس میں کٹوتی ہے۔