جے این یو: ایم فل فائنل ایئر کے تمام طلبہ کو 8 مارچ سے کیمپس میں آنے کی ملی اجازت

jnu

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایم فل کے تمام طلبہ کو 30 جون کو یا اس سے پہلے اپنا مقالہ جمع کروانا ہوگا۔ ان سب کو 8 مارچ سے کیمپس میں داخلے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ پی ایچ ڈی کے تیسرے سال کے تمام طلبہ (سائنس اسٹریم)، اور پی ڈبلیو ڈی کلاس بیچلر اور ماسٹر طلبہ جنھیں لیبارٹری اور دیگر سہولیات تک رسائی کی ضرورت ہے وہ پیر 1 مارچ سے کیمپس آسکتے ہیں۔یونیورسٹی نے کیمپس میں موجود تمام کینٹین کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے (’مول دربار‘ اور 24 پلس 7فوڈ کوچھوڑکر)۔ ریلوے کاؤنٹر کوووڈ19 کی تمام احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ خدمات کا دوبارہ آغاز کرسکتا ہے۔اس سے قبل جے این یو میں ایم فل اور ایم ٹیک کے چوتھے سمسٹر اور ایم بی اے کے فائنل سمسٹر کے طلبہ کو ’انلاک‘ کے ساتویں مرحلے کے تحت پیر کو یونیورسٹی کیمپس جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری نے بھی جزوی طور پرخدمات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.