جے این یوانتظامیہ کی ہائی کورٹ میں عرضی،مظاہرہ کرنے والے طلباکی بڑھ سکتی ہے مشکلیں

jnu-protest

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں اضافی فیس کو لے کر مچے گھمسان کے درمیان جے این یو انتظامیہ نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ہائی کورٹ کی طرف سے انتظامی بلاک کے 100 میٹر کے اندرمظاہرہ کرنے پر لگائی گئی پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر طالب علموں اور دہلی پولیس کے خلاف توہین کارروائی کرنے کی مانگ کو لے کر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

جے این یو انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں پر عدالت کی توہین کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی طالب علموں کو روکنے میں ناکام پولیس پر بھی کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جے این یو طالب علم یونین کے لیڈروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہی نہیں، ممنوعہ مقامات پرمظاہرہ کرنے پر بھی کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔عرضی میں جے این یو نے دعوی کیا کہ طلبا نے انتظامی بلاک کے 100 میٹر کے اندر مظاہرہ کرکے 9 اگست 2017 کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے روزانہ کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

 

پڑھیں: جے این یو:مظاہرہ کولیکردہلی پولس نے درج کی ایف آئی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published.