جامعہ میں” کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ ” کے موضوع پرویبنار کا اہتمام

jamia

نئی دہلی:شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ویبنار سیریز کے تحت ” کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ ” کے موضوع پر ایک انتہائی وقیع لیکچر منعقد کیا گیا۔ لیکچر پروفیسر پی کے جوشی ، چیئرپرسن ، اسپیشل سینٹر فار ڈیزاسٹر ریسرچ ، جے این یو ، نئی دہلی نے دیا۔ویبنار کا آغاز جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ جغرافیہ کے سر براہ پروفیسر ہارون سجاد کے خیرمقدمی خطاب سے ہوا۔ بعدازاں اسپیکر کا تعارف کوآرڈینیٹر ، ویبنار سیریز پروفیسر مسعود اے صدیقی نے کرایا ۔

پروفیسر پی کے جوشی نے حیاتیاتی تنوع کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سمیت ایسی بہت سی بیماریاں قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہیں ۔ لیکچر کے اختتام کے بعد ماہرین ، ریسرچ اسکالرز اور طلباء نے ان سے سوالات بھی کیے جس کا انھوں نے تشفی بخش جوابات دیے ۔

ویبنار میں دہلی یونیورسٹی کے کالجوں سےڈاکٹر وی ایس نیگی ، ڈاکٹر آنند ملک ، ڈاکٹر دکشہ باجپائی ، ڈاکٹرذہین عالم ، ڈاکٹر ابھے کمار ، الہ آباد یونیورسٹی سے ڈاکٹر اشوجیت چوہدری ، بردوان یونیورسٹی کے ڈاکٹر بپلب بسواس اور آئی ایم ڈی ڈاکٹر کے جے رمیش وغیرہ نے شرکت کی ۔
اس میں شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر ایم اشتیاق ، پروفیسر مسعود صدیقی ، پروفیسر ہارون سجاد ، پروفیسر عتیق الرحمٰن ، ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی ، ڈاکٹر پروین کمار پاٹھک ، ڈاکٹر آصف ، ڈاکٹر ایس مسعود احمد ، ڈاکٹر شکیل احمد ، مسٹر انیل کمار سنہا اور دیگر ماہرین و ذی علم حضرات نے بھی شرکت کی۔
کلمات تشکر پروفیسر عتیق الرحمن نے ادا کیے ۔ انہوں نے رواں سال یعنی 2020 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جاری صد سالہ تقریبات کے دوران شعبہ کی جانب سے مجازی مجالس ، لیکچر سیریز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے پروفیسر میری طاہر صدر شعبہ ، پروفیسر مسعود احسن صدیقی ویبنارآرڈینیٹر ، شعبہ جغرافیہ کے فیکلٹی ممبران، ماہرین ، اسکالرز اور طلباء کا بھی شکریہ ادا کیا۔یہ تقریب بخیر و خوبی کے ساتھ دوپہر 1.14 بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *