کروناوائرس کے خلاف ’جنتاکرفیو‘: ٹرین، بس اورہوائی سفربند

janta-curfew

نئی دہلی: تقریباً پوری دنیا ’کروناوائرس‘ کی زد میں ہے۔یعنی دنیاکے زیادہ ترممالک میں کرونا وائرس کے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔ہندوستان میں بھی تین سو سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔اسی کے مدنظرکوروناوائرس کے خلاف جنگ کے طور پر ، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے ’جنتا کرفیو‘ کی اپیل کی تھی۔ اس دوران ، انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اتوار کی صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ وزیر اعظم مودی کی اپیل پر پورا ملک جنتا کرفیو کا اہتمام کررہاہے۔

آج ’جنتاکرفیو‘کااثرپورے ہندوستان میں نظرآرہاہے۔اسی طرح دہلی این سی آر میں جنتا کرفیو کی وجہ سے سڑکیں اور بازاریں خالی ہیں۔ روزانہ کے مقابلے میں پارکوں میں پیدل چلنے، سائیکل چلانے اور یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی کے ساؤتھ ایکس مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ سڑکیں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ مندروں میں بھی آج بھیڑ نہیں نظر آئی ۔وہیں کیجریوال حکومت نے دہلی میٹرو اور ڈی ڈی سی بس خدمات بھی بند کردیا ہے۔بہرکیف کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے درمیان ، ملک میں اتوار کی صبح سات سے نو بجے کے درمیان 14 گھنٹوں کا ‘جنتا کرفیو’شروع ہوگیاہے۔جنتا کرفیو کے دوران عوام کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے۔

 

پڑھیں: ’کروناوائرس‘:31مارچ تک تمام ٹرنیں ،میٹروریل اورانٹراسٹیٹ بس خدمات بند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *