
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی اہلکاروں نے بڑے حملے کو انجام دینے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک بڑے کار بم حملہ ہو سے پہلے ہی روک لیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جس کار کو روکا اس میں 40 سے 45 کلوگرام آئی ای ڈی رکھاہوا تھا ، جو ایک مہلک حملہ کا سبب بن سکتا تھا۔ آج صبح ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ میں واقع گاؤں آینگنڈ میں سڑک کنارے سینٹرو کار لاوارث حالت میں پائے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ایک آپریشن شروع کیا اور بم اسکواڈ کی مدد سے آئی ای ڈی کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار آئی ای ڈی کو کار سے الگ نہیں کرپانے کی صورت میں اسے کار کے ساتھ ہی تباہ کردیا ، جس کی وجہ سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔آرمی ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ جیسے حملے کی سازش کوآج ناکام کردیا۔
#WATCH J&K: In-situ explosion of the vehicle, which was carrying IED, by Police in Pulwama.
Major incident of vehicle-borne IED explosion was averted by Police, CRPF & Army after Pulwama Police got credible info last night that a terrorist was moving with an explosive-laden car pic.twitter.com/UnUHSYB07C
— ANI (@ANI) May 28, 2020
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق،پولیس نے بتایا کہ جعلی رجسٹریشن نمبر والی کار کے بارے میں اطلاع ملنے پر ، جمعرات کی صبح گاڑی چیک پوائنٹ پر گاڑی روکی گئی ، لیکن ڈرائیور نے کار کی رفتار بڑھا دی اور کار بیریکیڈ توڑتے ہوئے چلی گئی۔ آرمی ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ کے راج پورہ میں واقع آین گنڈ میں کار بم دھماکہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔