
نئی دہلی:جموں وکشمیرکے بارامولہ کے سوپورعلاقے میں پیرکوبس اسٹینڈ پرگرینیڈ حملہ کیاگیاہے۔اس گرینیڈ حملے میں خاتون سمیت زخمیوں کی تعداد بڑھ کر اب 19ہوگئی ہے۔زخمیوں کو علاج کیلئے سرینگرلایا گیا ہے۔حملہ کے بعد سیکورٹی اہلکارمحتاط ہوئے گئے ہیں۔علاقہ کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش میں مختلف مقامات پرچھایہ ماری کی جارہی ہے۔حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔پولس نے حملہ آوروں کوگرفتارکرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
Sources: #UPDATE 19 injured in a grenade attack near bus stand in Sopore(Jammu and Kashmir:). 6 of the critically injured have been evacuated to Srinagar pic.twitter.com/122h6sCnQN
— ANI (@ANI) October 28, 2019