جامعہ: نویں اور دسویں جماعت کے طلبا ء کیلئے دو روزہ ورکشاپ23نومبرسے

jmi

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول کے طلباء ریڈیو پروڈکشن اور پروگرامنگ کی مہارت سیکھیں گے۔دراصل،جامعہ ملیہ اسلامیہ اے جے کے ماس کمیونی کیشن ریسرچ سنٹر (اے جے کے ایم سی آر سی) کے زیر انتظام جامعہ کمیونٹی ریڈیو (90.4 میگاہرٹز) 23 نومبر، 2019سے جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی نویں اور دسویں جماعت کے طلبا ء کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ورکشاپ کے دوران، طلبا کو ریڈیو پروڈکشن اور پروگرامنگ کی مہارت کے ساتھ ساتھ ریڈیو اسٹیشن کے کام اور ریڈیو اسکرپٹ رائٹنگ کی مبادیات بھی سکھا ئے جائیں گے۔

ورکشاپ کا افتتاح دہلی کے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن ہیڈ ماسٹر بھیم پرکاش شرما کریں گے۔ مسٹر املن جیوتی مجومدار، ڈائریکٹر، بیرونی خدمات، آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی ڈویژن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ویلی ڈکٹری سیشن کا انعقاد 24 نومبر 2019 کو ہوگا۔

ورکشاپ آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی کے پروگرام ایگزیکٹوز مسٹر موبین احمد خان اور مسٹر دلیپ کمار جھا کی نگرانی میں ہوگا۔جامعہ کمیونٹی ریڈیو کے پروڈیوسر ڈاکٹر شکیل اختر نے بتایا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کو مواصلات کے ذریعہ ریڈیو کے کام کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

 

پڑھیں: انڈین بینک 40 ایم ایس سی کرنے والے طلبا کو تر بیت دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.