اسرو کا سال کا پہلا مشن کامیاب،ای گیتا اور مودی کی تصویر خلا میں روانہ

isro
اسرو۔۔۔۔فائل فوٹو

چنئی(آئی این ایس انڈیا) اتوار کے روز ہندوستان کے پولر سیٹ لائٹ لانچ وہیکل (PSLV) کے توسط سے 19 سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے گئے تھے۔ہندوستانی راکٹ PSLV-C51 کو آندھراپردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر سے اتوار کے روز 10.24 منٹ پر لانچ پیڈ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ ان مصنوعی سیاروں میں چنئی کے ایس کے آئی کے ستیش دھون ایس ٹی بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر اس خلائی جہاز کے ٹاپ پینل پر لگائی گئی ہے۔

ایس کے آئی کے مطابق ایک ایس ڈی کارڈ میں ’سیو‘ بھاگود گیتا‘ بھی بھیجا گیا ہے۔ اس راکٹ کے ذریعے 637 کلوگرام برازیلین سیٹلائٹ امازونیا 1 کو کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھا گیا۔ اس کے علاوہ 18 دیگر سیٹ لائٹ بھی خلا میں بھیجے گئے۔ ان میں سے 13 کا تعلق امریکہ سے ہے۔ 2021 میں بھارت کا پہلا خلائی مشن PSLV راکٹ کے لئے کافی لمبا تھا، کیونکہ اس کی پرواز کا وقت 1 گھنٹہ 55 منٹ اور 7 سیکنڈ تھا۔ اتوار کی صبح راکٹ کے لانچنگ کے ساتھ ہی ہندوستان کی جانب سے لانچ کیے گئے غیر ملکی سیٹ لائٹ کی کل تعداد بڑھ کر 342 ہوگئی۔اسرو کے مطابق ایمیزونیا 1 کے مصنوعی سیارہ کی مدد سے ایمیزون خطے اور برازیل میں زرعی شعبے میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق علیحدہ تجزیوں کے لئے صارفین کو ریموٹ سینسنگ ڈیٹا فراہم کرکے موجودہ ڈھانچے کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.