اہل خانہ اورچنندہ لوگوں کی موجودگی میں سپردخاک ہوئے عرفان خان

irfaan-khan

بالی ووڈ کے سینئراداکارعرفان خان نے طویل علالت کے بعد بدھ کواس دنیائے فانی کوالوداع کہہ دیا۔انہو ں نے 53سال کی عمرمیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آج 29اپریل کو صبح قریب 11بجے آخری سانس لی اور اس طرح ہندوستانی سنیمانے اپنا ایک نایاب ستارہ کھودیا۔
عرفان خان کوممبئی ورسوامیں موجودقبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔اس موقع پرچنندہ لوگ ہی ان کے آخری سفرمیں ان کے ساتھ رہ سکے۔آخری رسومات میں عرفان خان کے دونوں بیٹے بابل اورایان موجود رہے۔عرفان خان نے ایسے دورسبھی کوچھوڑکرگئے، جب ان کے لاکھوں چاہنے والے،یہاں تک کہ ان کے کنبہ کے لوگ بھی وداعی نہ دے سکے، جس کے وہ حقدارتھے۔بتادیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔اس لئے لوگ آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکے۔
عرفان خان کی آخری رسومات کی تصویرانسٹگرام پر مانومنگلانی نے شیئرکی ہیں۔ان تصویرمیں عرفان خان کے جنازے کوچندلوگ کندھادیئے ہوئے ہیں اورجنازے چنندہ لوگ ہی نظرآرہے ہیں۔


کوروناکی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اسپتال سے ہی ان کوقبرستان لے جایاجائے اورایسا ہی کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق،ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد ان کے جسد خاکی کو سیدھے وارسودا کے قبرستان لے جایاگیا اورتین بجے ان کی آخری رسوم ممبئی میں موجودورسوداقبرستان میں ہوئی۔
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی اداکاری سے خاص شناخت بنانے معروف اداکارعرفان خان کا آج انتقال ہوگیاہے۔عرفان خان 53سال کے تھے۔انہوں نے آج ممبئی کے اسپتال میں آخری سانس لی۔عرفان خان کے انتقال پر سبھی شعبے لوگ اپنے جذبات کا اظہارکرنے کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

 

”آپ گولڈ تھے اورہمیشہ گولڈ رہوگے“،عرفان خان کی موت پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا ٹویٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *