اب شام 6بجے سے ہوگی آئن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ

irctc

کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے بیچ قریب 48 دن کے بعد عام مسافروں کے لئے ٹرین سروس 12 مئی یعنی کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ٹرین ٹکٹ کی بکنگ 11 مئی کی شام 4 بجے سے شروع ہو گئی، لیکن مسافر ٹکٹ نہیں بنا پا رہے ہیں۔آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ کھل نہیں رہی ہے۔
دراصل، 4 بجنے کے ساتھ ہی لوگ ٹکٹ بنانے کے لئے مسلسل آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ پرلوگ وزٹ کر رہے ہیں۔ لیکن ویب سائٹ کھل نہیں رہی ہے۔اتنا ہی نہیں،آئی آرسی ٹی سی کا موبائل ایپ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ ایسے میں لوگ ٹکٹ بنانے کے لئے پریشان ہیں۔حالانکہ اب ریلوے کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شام 6 بجے سے پھر بکنگ شروع ہوگی، تب کسی طرح کی دقتیں نہیں آئیں گی۔
وزارت ریل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کہا ہے کہ ڈیٹا کو ویب سائٹ میں فیڈ کیا جا رہا ہے، جیسے ہی یہ کام مکمل ہوتا ہے بکنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ اب آئی آرسی ٹی سی نے کہا ہے کہ بکنگ شام 6 بجے سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.