کورونائرس:کیا15اپریل کے بعدہوگاآئی پی ایل!،راجیوشکلاکا آیا بڑابیان

ipl

ملک میں کوروناوائرس سے جنگ جیتنے کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہے۔وہیں کوروناوائرس کے معاملے ملک میں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی طرح کے کھیلوں اورٹورنامنٹ پروگرام کومنسوخ کردیا گیاہے۔آئی پی ایل کوپہلے ہی 15اپریک تک کیلئے ٹال دیاگیاہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے ایسالگ رہاہے کہ آئی پی ایل ابھی شاید ہی ہوپائے۔انڈین پریمیرلیگ(آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین راجیوشکلا نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے 15اپریل کے بعد بھی ٹورنامنٹ کا 13واں سیزن شروع ہونا ممکن نہیں ہے۔

ipl-girls

راجیو شکلا نے نیوزایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ایسا سننے میں آرہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔اس حالت میں اگرآپ کولگتاہے کہ آئی پی ایل 15اپریل تک ہوسکتاہے، توممکن نہیں ہے۔انہو ں نے بتایاکہ آئی پی ایل کا انعقاد ممکن نہیں لگتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ترجیح کوروناوائرس سے لڑنا اور لوگوں کو بچانا ہے۔ یہ سب حکومت پر منحصر ہوگا کہ وہ کیا فیصلہ لیتی ہے۔

ipl-tm

راجیوشکلا سے مزیدپوچھا گیا کہ اگر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے تو کیا غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے پائیں گے تو اس کے جواب میں راجیو شکلا نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی میچ ممکن نہیں ہے اور ویسے بھی غیر ممالک کے ہندوستان آنے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

girls-ipl

بتادیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں سبھی طرح کے کھیلوں کا انعقاد بندہے۔آئی پی ایل کا یہ سیزن کوروناوائرس کا شکارہوگیاہے۔دنیااورملک کے حالات کودیکھتے ہوئے لگ رہاہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد ممکن ہے۔ملک میں کوروناوائرس کاقہر جاری ہے۔ملک میں کورونامریضوں کی تعداد6ہزار412تک پہنچ گئی ہے اوراس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 199لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *