نئی دہلی: ملک میں کورونا بحران اورلاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلوے نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔دراصل انڈین ریلوے نے شرمک ٹرینوں کے اضافی 1 جون سے 200 ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی بکنگ 21 مئی یعنی آج صبح 10 بجے سے شروع ہو جائے گی۔پہلے ریلوے نے صرف نان اے سی ٹرینوں کی بات کی تھی، لیکن ان ٹرینوں میں اے سی اور جنرل ڈبےّ بھی ہوں گے۔ٹکٹوں کی بکنگ صرف IRCTC کی ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے ہو گی۔ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان ٹرینوں میں آراے سی اور ویٹنگ ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔حالانکہ ویٹنگ ٹکٹ والوں کو ٹرین میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان ٹرینوں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کی بورڈنگ اسٹیشن پر اسکریننگ کی جائے گی اور جن میں کورونا کی علامات نہیں ہوں گے صرف انہی مسافروں کو سفر کی اجازت ہو گی۔ٹرین کے اندر کمبل فراہم نہیں کرائے جائیں گے۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کے لئے گھر سے چادر اور کمبل لے کر نکلیں۔اس کے ساتھ ساتھ تمام مسافروں کو آروگیہ سیتو اپلی کیشنڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر ماسک بھی ضروری ہوگا۔مسافروں کو ٹرین کی روانگی وقت سے 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا۔
भारतीय रेल द्वारा निरंतर श्रमिक ट्रेनों का परिचालन जारी है: अब तक कुल 1600 ट्रेनों के माध्यम से लगभग 21.5 लाख श्रमिकों को उनके स्थानों तक पहुंचाया जा चुका है।
श्रमिकों को बड़ी राहत देते हुए भारतीय रेल आज के दिन लगभग 200 श्रमिक स्पेशल ट्रेनों का परिचालन करने जा रहा है।
— Ministry of Railways (@RailMinIndia) May 19, 2020
اس سے پہلے منگل کی شام ریلوے نے ٹویٹ کر ان ٹرینوں کو 1 جون سے چلانے کی معلومات دی تھی۔ریلوے نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ، شرمک خصوصی ٹرینوں کے اضافی انڈین ریلوے 1 جون سے روزانہ 200 اضافی ٹائم ٹیبل ٹرینیں چلانے جا رہا ہے جو کہ غیر مشروط کلاس II کی ٹرین ہوں گی اور ان ٹرینوں کی بکنگ آن لائن دستیاب ہو گی۔
اس سے قبل بھی ریلوے نے ایک ٹویٹ کیا تھا۔ ریلوے نے ٹویٹ کیا تھا، انڈین ریل کے ذریعے مسلسل شرمک ٹرینوں کی سروس جاری ہے۔اب تک کل 1600 ٹرینوں کے ذریعے تقریبا 21.5 لاکھ مہاجروں کو ان کے مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے۔مہاجروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے بھارتی ریلوے آج کے دن تقریبا 200 شرمک اسپیشل ٹرینوں کی چلانے جا رہا ہے۔
بہرکیف کورونا بحران کے درمیان ریلوے نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ایک جون سے ریل سروس کی اضافی بحالی ہونے جا رہی ہے۔ریلوے 200 مسافر ٹرینوں کی شروعات کرے گا۔اس کے لئے جمعرات (21 مئی) سے بکنگ شروع ہو جائے گی۔ آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ پر جمعرات کی صبح 10 بجے سے بکنگ شروع ہوگی۔تتکال یا پریمیم تتکال کی سہولت نہیں ہوگی۔کنفرم ٹکٹ ہونے پر ہی اسٹیشن پر انٹری ملے گی۔