انڈین ریلوے لاک ڈاؤن کے درمیان بہار کیلئے چلائے گی 4خصوصی ٹرین

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) دہلی سے بہار جانے والے لوگوں کے لئے ایک راحت کی خبر ہے۔ ریلوے نے اگلے تین دن میں 4 خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو دہلی میں 6 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ریلوے اسٹیشن پر بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔ اس صورتحال میں ریلوے کے اس تازہ اعلان سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گاؤں پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم وزارت ریلوے نے دہلی کے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بہت زیادہ رش کی خبروں کی تردید کی ہے۔ وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ نہیں تھی، تاہم، آنند وہار بس ٹرمینل پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے، جو اپنے اپنے آبائی وطن جانے کے لئے بسوں کے انتظار میں تھے۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے درمیان بھی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔وزارت ریلوے کے ترجمان ڈی جے نارائن نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام خبروں سے بچیں یہ حقیقت نہیں ہے۔ ایسی بھیڑ یا افراتفری اس وقت ہوتی ہے، جب ٹرینوں کی عدم دستیابی ہو یا پھر ٹرین بند کئے جانے کی اطلاع ہو۔وزارت ریلوے کامزید کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے، اس لیے اس سیزن کے پیش نظر ہم نے ضروریات کی تکمیل کے لئے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کے پہلے مرحلہ کے مقابلے میں 70 فیصد ٹرینوں کا آغاز کیا جاچکا ہے، گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ریلوے نے سمر وی کیشن کے پیش نظر 69 اضافی خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ مسافروں کی کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.