ملک میں کوروناکے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے 21دن کے لاک ڈاؤن کی مدت کوتوسیع کرنے کافیصلہ لیاہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کوصبح دس بجے قوم سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن 3مئی تک بڑھاجارہاہے۔اب لاک ڈاؤن 3مئی تک جاری رہے گا۔کوروناوائرس کے چلتے میں 21دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کو3مئی 2020تک بڑھائے جانے پرانڈین ریلوے نے بڑااعلان کیاہے۔وزارت ریلوے کے مطابق، پریمیم ٹرینیں، میل/ایکسپریس ٹرینیں، پسنجر ٹرینیں، کولکاتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوے سمیت سبھی مسافرٹرین خدمات 3مئی 2020تک بند رہیں گی۔
All passenger train services on Indian Railways including Premium trains, Mail/Express trains, Passenger trains, Suburban Trains, Kolkata Metro Rail, Konkan Railway etc shall continue to remain suspended till the 2400 hrs of 3rd May: Ministry of Railways https://t.co/SZ7mUugP9B
— ANI (@ANI) April 14, 2020
لاک ڈاؤن کے مدنظر ہندوستانی گھریلواورانٹرنیشنل فلائٹ 3مئی تک منسوخ کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔اس کی جانکاری ڈائریکٹرجنرل آف سول ایویشن(ڈی جی سی اے)کے ذریعے آفشیل ٹویٹرکے ذریعہ دی گئی ہے۔پی ایم مودی کے لاک ڈاؤن بڑھانے کے فیصلے پرریلوے اعلان کے بعد اب ہوائی خدمات 3مئی تک کیلئے منسوخ کردی گئی ہے۔