نئی دہلی:جموں وکشمیرکے ہندواڑا میں سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے بیچ مڈبھیڑہوئی ہے۔اس مڈبھیڑمیں فوج کے ایک کرنل، ایک میجر سمیت پانچ لوگ شہدہوئے ہیں۔وہیں، اس میں دودہشت گردوں کے مارے جانے کی خبرہے۔سکیورٹی فورسز کوخفیہ جانکاری ملی تھی کہ کپواڑا ضلع کے ہندواڑا میں دہشت گردوں نے ایک شہری کنبہ کویرغمال بنایاہے، جس کے بعد فوج اورجموں وکشمیرپولس نے مشترکہ آپریشن چلایا۔یرغما ل کنبہ کوآزادکرانے کیلئے فوج اورپولس کی ٹیم اندرگئی۔یرغمال بنے لوگوں کوچھوڑانے میں ٹیم کامیاب رہی۔لیکن اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے ٹیم پرفائرنگ کی گئی۔انکاؤنٹرمیں دودہشت گردوں کا صفایاکیاگیا۔وہیں، فوج کے دوافسر، دوجوان اورجموں وکشمیرپولس کے ایک سب انسپکٹر شہیدہوگئے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ اس آپریشن میں 21-راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آشوتوس شرماشہیدہوئے ہیں۔کرنل آسوتوش کئی کامیاب آپریشن کے حصہ رہے تھے۔جانکاری کے مطابق، مڈبھیڑ ہفتہ سے چل رہی ہے۔یہاں پراب فائرنگ رک گئی ہے،لیکن فوج کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔