
نئی دہلی:کرکٹ پچ پرہندوستانی کرکٹ کوایک اورکامیابی مل گئی۔ہندوستان اورانگلینڈ کے بیچ احمدآبادکے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چارٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو10وکٹ سے کراری شکست دی ہے۔احمدآباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے 10وکٹ سے انگلینڈ کوہرادیا۔ہندوستانی ٹیم کوجیت کیلئے محض 49رنوں کا ہدف ملاتھا،جسے ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما اورشبھمن گل نے آسانی کے ساتھ ہدف کوحاصل کرلیا۔تیسرے ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1سے آگے ہوگئی ہے۔روہت شرما (25) اورشبھمن گل (15) بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی دوسری اننگ محض81رن پرآؤٹ ہوگئی۔
ہندوستان کی طرف سے اسپنرگیندبازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اکشرپٹیل اوراشون کی شاندارگیندبازی کے آگے انگلش بلے باز بے بس نظرآئے اورپوری ٹیم محض81رن بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔دوسری اننگ میں اکشرپٹیل نے پانچ وکٹ لئے تووہیں اشون چاروکٹ لینے میں کامیاب رہے۔