ٹی -ٹونٹی سیریز: ہندوستان نے انگلینڈ کو36رن سے ہرایا، سیریز پرقبضہ

india
ہندوستان اور انگلینڈ کے بیچ احمدآبادکے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی ٹی-ٹونٹی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ کھیلا گیا۔پانچویں ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کے بلے بازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20اوورز میں 2وکٹ پر 224رن بنائے۔225رنوں کاہدف کا پیچھا کرنے اتر انگلینڈ کی ٹیم نے 20میں 8وکٹ گنواکر محض 188رن بناسکی۔فیصلہ کن مقابلے میں ہندوستان نے میچ 36رن سے جیت لیاہے۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹونٹی سیریز پر3-2سے قبضہ کرلیا۔

ہندوستان نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف احمدآبادکے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اورفیصلہ کن مقابلہ 36رن سے جیت لیا۔اس کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز پر3-2سے قبضہ کرلیا۔ ہندوستان نے 225رن کا ہدف دیا تھا۔اس کے جواب میں انگلینڈ 8وکٹ گنواکر 188رن ہی بناسکا۔ہندوستان کی طرف سے بھونیشورکمار نے چاروکٹ محض 15رن دے کر 2وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ شاردل ٹھاکر نے 45رن دے کرتین وکٹ لئے۔انگلینڈ کی طرف سے جوس بٹلر34گیندوں پر 52رن بنائے۔وہیں ڈیوڈ ملان 46گیندوں پر سب سے زیادہ 68رن بنائے۔

اس سے قبل کپتان وراٹ کوہلی نے ناباد 80رن کی اننگ کھیلی۔انہوں نے 52گیندوں پر 80رن بنائے۔وہیں کوہلی نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کریئر کا 28واں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔کوہلی کے علاوہ روہت شرما نے 64رنوں کی پاری کھیلی۔روہت شرما نے 34گیندوں پر 64رن بنائے، جس میں 4چوکے اور5چھکے شامل رہے۔ان دونوں نے پہلے وکٹ کیلئے دھواں دھار94رن کی پارٹنر شپ کی۔
روہت شرما اورکوہلی کے علاوہ سوریہ کماریادو نے 17گیندوں پر 32رن کی پاری کھیلی جس میں 3چوکے اور2چھکے شامل رہے۔وہیں ہاردک پانڈیا نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 17گیندوں پر 39رن بنا کر ناباد رہے۔ہاردک نے اپنی اننگ میں 4چوکے اور2چھکے لگائے۔
انگلینڈ کی طرف سے عادل راشد نے چاراوور میں 31رن دے کر ایک وکٹ لئے۔جوفراآرچر چار اوورمیں 43رن، مارک ووڈ چار اوور میں 53رن،کرس جورڈن چاراوور میں 57رن دیئے۔ وہیں سم کرن نے ایک اوور میں 11رن دیئے۔جبکہ بین اسٹوک تین اوور میں 26رن دے کر ایک وکٹ لینے کامیاب رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.