ہندوستان وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے:پی ایم مودی

nitin-yaho-modi

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان وبائی مرض (کووڈ- 19) کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کو کلورو کوئین کی فراہمی کے ہندوستان کے فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا تھا۔

اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ’’ہم وبائی مرض سے مل کر جنگ کرتے ہیں۔ ہندوستان اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ اسرائیل کے عوام کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔

نیوزان پٹ پی آئی بی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *