کورونا مریض کے معاملے میں اٹلی سے آگے ہوا ہندوستان، جانیں!کورونا سے متاثر ٹاپ 6 ممالک

corona
فائل فوٹو

نئی دہلی،06/ جون (آئی این ایس انڈیا) دنیا کے 213 ممالک میں کورونا وبا پھیل چکی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان چھٹا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی کو پیچھے چھوڑ کرہندوستان دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے جو کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 9887 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریض 2 لاکھ 36 ہزار 657 تک بڑھ گئے ہیں۔ اسی دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 مریضوں کی موت ہو ئی ہے جس کی وجہ سے بعد مرنے والوں کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 518 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 85 مریض ہلاک ہوئے۔ اب متاثرہ افراد کی کل تعداد دو لاکھ 34 ہزار 531 ہوگئی ہے۔ اس میں سے 33 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 63 ہزار 781 افراد ٹھیک ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔ اٹلی میں 36976 مریض زیر علاج ہیں۔
کورونا سے متاثر ٹاپ 6 ممالک
امریکہ۔ 19 لاکھ 65 ہزار 708 مریض، 1 لاکھ 11 ہزار 390 اموات
برازیل۔ 6 لاکھ 46 ہزار 006 مریض، 35 ہزار 047 اموات۔
روس – 4 لاکھ 49 ہزار 834 مریض، 5 ہزار 528 اموات
اسپین – 2 لاکھ 88 ہزار 058 مریض، 27 ہزار 134 اموات
برطانیہ۔ 2 لاکھ 83 ہزار 311 مریض، 40 ہزار 261 اموات۔
ہندوستان- 2 لاکھ 36 ہزار 657 مریض، 6 ہزار 642 اموات
ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جہاں فی الحال زیادہ تر مریض اسپتال میں داخل ہیں، ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں ایک لاکھ 15 ہزار 942 لوگ زیر علاج ہیں۔ہندوستان سے زیادہ معاملے صرف تین ممالک امریکہ، برازیل اور روس میں ہیں۔ امریکہ میں 11.15 لاکھ، برازیل میں 3.22 لاکھ، روس میں 2.31 لاکھ مریض ہیں۔اسپین اور برطانیہ میں ہندوستان سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے ہیں۔ لیکن ان دونوں ممالک میں سرگرم معاملے کی تعداد بہت کم ہے۔ یعنی ان کے ٹھیک ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ہندوستان میں 1 لاکھ 15 ہزار 942 متاثرہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے، جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار 072 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک 48.20 فیصد مریض ٹھیک چکے ہیں۔ غیر ملکی شہری بھی انفیکشن کے معاملات میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *