کوروناوائرس کے خلاف متحد ہوا ہندوستان،پی ایم کی اپیل پرگھروں کے باہرجلائے موم بتی اورکینڈل

light
فوٹو:اے این آئی @ٹوئٹر

نئی دہلی:پوری دنیاکوروناوائرس کی زد میں ہے۔ہرممالک میں وہاں کی سرکاریں اپنے اپنے طورپرکوروناوائرس کی روم تھام کی کوششیں کررہی ہیں۔ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کی روک تھام کی ہرممکن کوشش جارہی ہے۔کوروناوائرس کاچیلنج اورملک میں لاک ڈاؤن کے بیچ وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل پر اہل وطن نے رات نوبجے اپنے اپنے گھروں اوراپنی بالکنی میں دیئے(چراغ) جلائے۔

فوٹو:اے این آئی @ٹوئٹر

پی ایم مودی کی اپیل پرلوگوں نے اپنے گھروں کی لائٹ کوبنددِئے جلائے اورموبائل کی فلیش لائٹ جلائی۔پورے ملک میں یہی نظارہ دیکھنے کوملا۔

وزیر اعظم مودی کی اپیل پرعین رات 9بجے 9منٹ کیلئے ملک بھر میں لوگوں نے موم بتی،دِئے،موبائل فلیش اور شمع روشن کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد کا ثبوت دیا۔پی ایم مودی کی اپیل پرلوگوں نے نو منٹ کیلئے نہ صرف شمع جلائے بلکہ موم بتی اور موبائل کی فلیش لائٹ جلا کر کورونا کے خلاف لڑائی میں مثبت مظاہرہ کیا۔


اس دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی اہم شخصیات کی تصویریں بھی شمع روشن کرتے ہوئے سامنے آئی ہیں۔نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو، وزیرداخلہ امیت شاہ،لوک سبھاصدراوم برلا،بی جے پی صدر جے پی نڈا وغیرہ کے علادہ دیگرلیڈران بھی شمع روشن کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *