بین الاقوامی پروازوں پرپابندی بڑھائی گئی

flight

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن(ڈی جی سی اے) نے انٹرنیشنل فلائٹ پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ ڈی جی سی اے نے ٹویٹر کے ذریعے یہ معلومات دیں۔ ملک میں COVID-19 کی وبا کے پیش نظر پچھلے سال 23 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی سروس معطل کردی گئی تھی۔اس سے قبل یہ پابندی 28 فروری تک نافذ العمل تھی، لیکن جس طرح سے آخری دنوں میں کوویڈ کے معاملات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اس کے بعد ڈی جی سی اے نے اس میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق 31 مارچ 2021 کو 11، 59 منٹ تک ہندوستان سے اورہندوستان کے لیے بین الاقوامی دورے معطل ہیں۔ تاہم ڈی جی سی اے نے یہ بھی کہاہے کہ مخصوص حالات میں منتخب راستوں پرپروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

پڑھیں: آل راؤنڈ ر یوسف پٹھان نے کرکٹ کوکہا ’الوداع‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.